اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 23 سکیموں کی منظوری دی گئی، فنڈز کی منظوری مالی سال 25-2024 کے چوتھے اجلاس میں دی گئی، ایگریکلچر اور روڈز سیکٹر کی 23 سکیموں کیلئے 77 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کیلئے 1 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں روڈز سیکٹر کی 21 ترقیاتی سکیموں کیلئے 67 ارب روپے منظور کئے گئے۔

منظور شدہ فنڈز سے مری، گجرات اور حافظ آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہو گی، راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی، روڈز کی بحالی کے پروگرام میں خوشاب، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع شامل ہیں۔

صوبائی ورکنگ پارٹی نے نارووال، قصور، پاکپتن اور چنیوٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز منظور کئے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، سیکرٹری ایگریکلچر افتخار علی سہو، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے