اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا، 733 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) ڈینگی وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا، چوبیس گھنٹے کے دوران 733 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

شہر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا، شہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں، مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 13 مریض زیر علاج ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کیا جا رہا ہے، شہریوں کو چاہئے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

دوسری جانب انسداد ڈینگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے، 119 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، 24 گھنٹے میں 9 ہزار 624 اِن ڈور اور 619 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 70 ابراہیم روڈ پر ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا، ایک اِن ڈور مقام سے ڈینگی لاروا تلف کر کے سپرے کروایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ بدلتا موسم اور بارشوں کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی تلفی کو فوری یقینی بنایا جائے، کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے