اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی : لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی ، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے