10 Jul 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دیں،وزراء جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔
صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین لاہور میں محرم الحرام کے معاملات دیکھیں گے،فیصل ایوب کھوکھراور ذیشان عاشق ملک کو راولپنڈی کی ذمہ داری مل گئی،صہیب احمد ملک سرگودھا، شافع حسین گجرات، سید عاشق حسین شاہ ساہیوال کو دیکھیں گے۔
صوبائی وزیر ذیشان رفیق فیصل آباد، شیر علی گورچانی ڈی جی خان کے معاملات دیکھیں گے،محمد کاظم پیرزادہ بہاولپور، بلال اکبر خان گوجرانوالہ اور رانا سکندر حیات ملتان کے لئے تعینات کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزراء کو اپنے ڈویژن کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کردی، مذکورہ وزراء دس محرم تک اپنے تفویض کردہ اضلاع میں ہی رہیں گے۔