اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’پاکستانی اداکار اور اداکارائیں کیسے خوبصورت بنیں‘‘، ایچ ایس وائے کا بڑا انکشاف

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا ہے کہ تمام پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں نے خوبصورت ہونے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

حال ہی میں ایچ ایس وائے نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں پاکستانی شوبز شخصیات کی خوبصورتی کے حوالے سے بات چیت بھی شامل ہے۔

ایچ ایس وائے نے کہا کہ پاکستان کے تمام مرد اداکار ایک جیسے نظر آتے ہیں، سب کے ہیئر سٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ سب ہی اداکاروں نے فلرز کروائے ہوئے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی بھی اداکار یا اداکارہ دبئی یا ترکیہ سے گھوم کر واپس پاکستان آتے ہیں تو وہ خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں اور جب اُن سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کا موسم اچھا تھا، اسی وجہ سے وہ خوبصورت ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ اصل بات کوئی نہیں بتاتا کہ ہم نے سرجریز کروائی ہیں، پاکستان کے تقریباَ ہر اداکار اور اداکارہ نے خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروائی ہوئی ہیں۔

ایچ ایس وائے نے کہا کہ خوبصورتی میک اپ یا پلاسٹک سرجریز سے نہیں آتی بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فی الحال! پاکستانی شوبز میں اداکارہ مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت ہیں جبکہ عائشہ عُمر خوبرو ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے