اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتوں کو سولر ٹیوب ویلز پر تیزی سے کام کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے ٹی وی ،ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات چلانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ میں وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا پلان پیش کیا گیا جبکہ پانچ وفاقی وزارتوں سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے