اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بھر میں آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشیں ہو گی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق  متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  محکمہ آبپاشی ،مواصلات، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ،  تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کردی گئی ہیں، ریسکیو، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری  کردیا گیا ہے، نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ آج شہر میں بارش برسنے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک پہنچ گیا ہے  جبکہ ہوا  کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے