اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سولر سسٹم دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی، عظمٰی بخاری

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا ہے عوام کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر سسٹم دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

ڈی جی پی آر لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بجلی کے بھاری بلوں کا مسئلہ دنوں میں حل ہونے جا رہا ہے، مریم نواز نے پہلی مرتبہ آٹے کی قیمت کو بھی نوٹیفائی کر دیا، سوشل اکنامک رجسٹری میں ضرورت مند لوگوں کا ڈیٹا ہو گا، جب بھی کوئی ریلیف دینا ہو گا اس رجسٹری کے تحت دیا جائے گا، پہلی مرتبہ ای ٹینڈر ہونگے، اب کوئی بھی ٹینڈر انڈر دی ٹیبل نہیں دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ 6 تعلیمی بورڈز میں سرکاری سکولوں کے بچوں کی پوزیشن آنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کی اصلاحات کو جاتا ہے، 25 ہزار طلبہ کو ملک کے ٹاپ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے گی، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی مستقل تعیناتیاں جلد میرٹ پر ہوں گی۔

رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ چھٹیوں کے بعد سرکاری سکولوں میں ہفتہ کے روز چھٹی ہوا کرے گی، اس دن اساتذہ کی اس ہفتہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔

انہوں نے آئندہ سال سے سرکاری طور پر کتابیں چھپوانے کی پالیسی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے