اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات، خیریت دریافت کی

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گئے۔

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، آصف زرداری اور محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری موسیٰ الہٰی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے