09 Jul 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کی رفتار بڑھنے لگی، برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
مرغی کا گوشت 13 روپے مہنگا ، فی کلو سرکاری قیمت 483 روپے مقرر ہو گئی، تین روز میں برائلر 99 روپے فی کلو تک مہنگا ہو چکا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 9 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، اوپن ماریٹ میں پیاز اور سبز مرچ 130، لہسن ہرنائی 500 روپے فی کلو ہے، لیموں دیسی 600 اور کھیرا 110 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، ٹینڈے 250 ، بند گوبھی 100 ، بھنڈی 180 ، اروی 200 روپے فی کلو مل رہی اور ٹماٹر 220 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔
عوام کہتے ہیں قوت خرید جواب دے چکی ہے۔
مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی نہیں رک سکا، دکاندار اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔