اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قتل کے 2اشتہاری ملزمان گرفتار

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بھاٹی گیٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری نعمان عرف نوما جبکہ سندر پولیس نے اے کیٹیگری میں مفرور ملزم کوحراست میں لے لیا۔

شہری مقصود ڈارعرف بھولا کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے سفاک ملزم نعمان عرف نوما کو گرفتارکر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ معین الیاس نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نے شہری مقصود ڈار عرف بھولا کو معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم نعمان عرف نوما قتل کی سنگین واردات کے بعد ضلع ننکانہ صاحب فرار ہو گیا تھا۔

دوسری جانب تھانہ کاہنہ کومطلوب اے کیٹیگری کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری کو سندر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم عامر حسین قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مطلوبہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے