اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، تین مریض رپورٹ

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی کے تین مریض رپورٹ ہوئے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی کے تین کنفرم کیس رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے دو مریض واہگہ ٹاؤن اور ایک کیس داتا گنج بخش ٹاؤن سے سامنے آیا۔

شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 14 مریض زیر علاج ہیں، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کیا جا رہا ہے۔  

دوسری جانب انسداد ڈینگی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے، 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 497 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، رواں سال 18 ہزار 908 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا جا چکا ہے، شہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے