اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا سنیچر گرفتار کروا دیا

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا سنیچر گرفتار کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق  ملزم موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موبائل سنیچر کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔

اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ موبائل سنیچر ٹارگٹ کرتے ہوئے شہریوں کو موبائلز سے محروم کردیتا تھا،سیف سٹی نے سنیچر کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کروادیا۔

سیف سٹی ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے