اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چلڈرن ہسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ہسپتال سے واپس ملنے والے نومولود کو اپنی اولاد تسلیم کر لیا ، والد عرفان کا بیان حلفی اور پولیس تفتیش کی رپورٹ کو عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے نومولود کی لاش کی تصدیق گوجرانوالہ کے ہسپتال سے بھی کروائی گئی، گوجرانوالہ کے ہسپتال نے تصدیق کی کہ جس کی لاش لائی گئی اسی بچے کی پیدائش ہوئی تھی ، نومولود کی جنس پر والدین کو غلط فہمی ہوئی، والدین نے رشتہ داروں میں بیٹا پیدا ہونے کی خبر پھیلائی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا نومولود کے انتقال کے دوران اصل جنس سامنے آنے پر والدین نے بچہ تبدیلی کی کہانی بنائی، ڈی این اے رپورٹ مزید حقائق کا تعین کر دے گی، نومولود کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے