اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی و دیگر فردجرم کی کارروائی کیلئے طلب

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے کیس پر سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جبکہ دیگر بر ضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ چودھری پرویز الہٰی بیمار ہیں، سابق وزیراعلیٰ کیلئے چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے، پرویز الہٰی ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، عدالت ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ شریک ملزم عاکف اشرف کیخلاف عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرتے ہوئے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی، تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کر کے من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے