اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ  سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے سات مقدمات درج ہیں، پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے