اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

  28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الہٰی، زارا الہٰی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے