اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے کیس پر سماعت کی، دیگر بر ضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی  جبکہ رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے   وکلاء نے  سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی عرصہ دراز حوالات بند رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہے معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی، تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کرکے من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے