اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

08 Jul 2024
08 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 600 کلو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے نوید طارق اور دیگر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ درخواست گزاروں پر مردہ گوشت سپلائی کرنے کے سنگین الزامات ہیں، ایسے سنگین نوعیت کے معاملے کو نظر انداز کرنے سے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا راستہ کھل جائے گا، ایسا گوشت کھانے سے کئی بیماریاں لگتی ہیں جو سالوں  حتی کہ موت تک چلتی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ  معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کا گوشت مبینہ طور پر ریسٹورنٹس، دیگر کھانوں اور مشہور شوارما پوائنٹس پر بھی استعمال ہوتا ہے، صحت مند گوشت مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، ملزمان کی طرف سے کیا گیا اقدام معاشرے کی خلاف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے وکیل کے مطابق الزامات غلط ہیں پندرہ بیس سال سے گوشت سپلائی ہو رہا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے نہ صرف غیر انسانی کام کیا بلکہ عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلا ہے ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان پر رواں سال سولہ مئی کو 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکروالا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے