اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستانی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ  کا دورہ کیا جہاں انہیں بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیریئر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،  بندرگاہوں میں جدید نظام اور ان تک رسائی میں مزید بہتری سے پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے، وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کیلئے پاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، سامان کی ترسیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے، نجی شعبے کی ترقی، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے