اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا اوور بلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کا مطالبہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اوور بلنگ کے ذمہ داروں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اووربلنگ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلزمیں اضافی یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں، حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکسز بھی ختم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ہو گا، عوام، تاجروں، صنعت کاروں  اور ملازمت پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے