اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر موجود نہ ہونے پر گرفتاری سے بچ گئے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی اسلام آباد میں ایف ٹین رہائشگاہ پر میانوالی پولیس نے چھاپا مارا۔

عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت میری گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے