اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلال یاسین آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں نکل آئے

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین عام مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لینے خود فیلڈ میں نکل آئے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے لاہور کے گنجان آباد اور پوش علاقوں کے مسلسل 3 گھنٹے دورے کیے، انہوں نے مزنگ روڈ، شادمان مارکیٹ، وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا، بلال یاسین نے مکہ کالونی،آر اے بازار اور ملحقہ علاقوں کی مارکیٹس میں بھی آٹے کی قیمتیں چیک کیں۔

وزیر خوراک نے آٹا نرخوں کو آویزاں نہ کرنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے کرائے جبکہ متعلقہ فوڈ کنٹرولر کو وارننگ دیتے ہوئے تمام سٹورز  پر آٹےکی  قیمتیں آویزاں کرانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ  سٹورز اور آٹا ڈیلرز قیمتوں کو واضح آویزاں کریں، تمام اضلاع میں محکمہ خوراک کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنیوالے سٹورز اور ڈیلرز کو جرمانے کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں مہنگا آٹا ملنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر غریب کا نوالہ ہر صورت سستا کیا جائے گا، جو افسر یا عملہ کام نہیں کرے گا اس کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے