اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 605.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.00 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 303.42 قیمت فروخت : 303.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.29 قیمت فروخت : 359.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.52 قیمت فروخت : 202.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 250000 دس گرام : 214400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 229165 دس گرام : 196532
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3043 دس گرام : 2612
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تھر کی کوئل کے نام سے مشہور لوک گلوکارہ مائی بھاگی کی آج 38 ویں برسی

07 Jul 2024
07 Jul 2024

(لاہور نیوز) تھر کی کوئل کے نام سے مشہور لوک فنکارہ مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے ہیں، ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

یکم جنوری 1906ء کو ضلع تھر پارکر میں پیدا ہونے والی مائی بھاگی کا تعلق تھر کے لوک گھرانے سے تھا، مائی بھاگی کو بھاگ بھری یعنی خوش نصیب کا نام بھی دیا گیا، لوک گلوکارہ کو تھر کی کوئل بھی کہا جاتا ہے، مائی بھاگی کم عمری سے ہی اپنے والدین کے ساتھ شادیوں اور تہواروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی تھیں۔

1968ء میں پہلی بار گلوکارہ مائی بھاگی کو ریڈیو پاکستان حیدر آباد اور پاکستان ٹیلی ویژن میں گانے کا موقع ملا، مائی بھاگی نے تھر کے ایک اور مشہور گلوکار استاد مراد فقیر کے ساتھ مختلف زبانوں میں گانے گئے،  کھڑی نیم کے نیچے  وہ گیت تھا جس نے بھاگ بھری کے بھاگ بدل دئیے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

حکومت پاکستان نے موسیقی کے میدان میں مائی بھاگی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1981ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، صحرا میں گونجتی مائی بھاگی کی سریلی آواز 7 جولائی 1986ء کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے