اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 566.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مردوں کو مشکل زندگی سے بچنے کیلئے کتنی شادیاں کرنی چاہئیں؟ہدایتکار سید نور نے اہم مشورہ دے دیا

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ اگر مردوں کو مشکل زندگی سے بچنا ہے تو صرف ایک شادی کریں۔

حال ہی میں سید نور نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ایک مداح نے ہدایتکار سے پوچھا کہ اُن کا 2  شادیاں کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟اس سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ شادی صرف ایک ہی اچھی ہوتی ہے کیونکہ دوسری شادی کرنے والے مردوں کو بہت سے مشکل امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سید نور نے کہا کہ اگر مرد اس امتحان میں ناکام ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ زندگی کے امتحان میں ناکام ہوگئے ہیں۔ہدایتکار نے کہا کہ دوسری شادی کے فیصلے کو بڑی ہی ہمت اور بہادری کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے اور بہت کم لوگ ہیں جو دوسری شادی کو کامیاب بناتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہمت دی کہ میں اپنی دوسری شادی کو ہمت سے نبھا سکوں لیکن اس کے باوجود، میں ہر مرد کو یہی مشورہ دوں گا کہ شادی صرف ایک ہی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے