(ویب ڈ یسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے کہا ہے کہ انہوں نے16 سال کی عمر سے ہی نوکری شروع کردی تھی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ میں ایک فیشن کیفے میں بطورِ مارکیٹنگ مینیجر ملازمت کرتی تھی، مجھے مختلف کوآپریٹو دفتروں میں میٹنگ کے لیے جانا ہوتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار جب میٹنگ کے لیے گئی تو وہاں ایک سینئر صاحب بیٹھے تھے، وہ مارکیٹنگ کے شعبے کے ماہر تھے۔
ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُن صاحب نے مجھ سے کہا کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ تمہیں یہ ملازمت تمہاری قابلیت پر ملی ہے، اگر تُم ایسا سوچتی ہوں تو یہ تمہاری غلط فہمی ہے کیونکہ تمہیں صرف خوبصورتی کی وجہ سے ملازمت ملی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس دن کے بعد سے میں نے آج تک اپنی خوبصورتی پر محنت نہیں کی بلکہ اپنے لُکس کے علاوہ ہر چیز پر محنت کی۔