اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگاآٹا فروخت کرنے پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز،3لائسنس معطل

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہورنیوز) فلور ملوں سے عام مارکیٹ تک سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئےمحکمہ خوراک پنجاب متحرک ہو گیا۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور ناقص انتظامات پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز جاری کردیئے، 3 فلور ملز کے لائسنس معطل کر دیئے، لاہور ڈویژن 135،فیصل آباد 15، سرگودھا 71، راولپنڈی 147، گوجرانوالہ میں 39 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گجرات ڈویژن 42، ساہیوال 33، ملتان 106،ڈی جی خان میں 3 پوائنٹس کو چیک کیا گیا، بوگس ریکارڈ دکھانے اور مہنگے داموں مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کی گئیں۔

اس حوالےسے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود تمام آٹا برانڈز کے نرخوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں، مہنگے داموں آٹا تھیلوں کی سپلائی کرنے والے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کر دیئے جائیں گے۔

بلال یاسین نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران کو عوام تک ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کردی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روزانہ مارکیٹ نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے