اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کی ایل ڈی اے کے اختیارات میں اضافے کی منظوری

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا ایل ڈی اے کے حوالے سے بڑا فیصلہ آ گیا، ایل ڈی اے کے اختیارات میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

ایل ڈی اے کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بلڈنگ کنٹرول ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی اور ریونیو سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کو سراہا جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا حکم نامہ صادر کر دیا، دس سال بعد ایل ڈی اے کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دس سال قبل ایل ڈی اے ایکٹ 1975 میں ترمیم کرکے اختیارات بڑھائے گئے تھے، شہباز شریف حکومت میں ایل ڈی اے ترمیمی ایکٹ 2014 نافذ کیا گیا تھا، ایل ڈی اے کو شہر میں لینڈ یوز کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی، لاہور کے 1772 مربع کلومیٹر میں بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہو گی۔

غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی بھی ایل ڈی اے کی ہو گی، کمرشلائزیشن فیس کی مد میں ریکوری بھی ایل ڈی اے کرے گا، رواں مالی سال کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 46 ارب روپے کی ریکوری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے