اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی کا 2 ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پاس کر لیا گیا

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کا 2 ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پاس کر لیا گیا ، بجٹ کی منظوری سینڈیکیٹ اجلاس میں لی گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اگلے مالی سال کیلئے ساڑھے 19 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری لی گئی۔

اجلاس میں تنخواہوں اور الاؤنس پر 7 ارب 30 کروڑ روپے جبکہ پنشنز اور دیگر مراعات پر 5 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونگے، ریسرچ کے لئے صرف 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ کی سکالرشپس 247 ملین سے بڑھا کر 380 ملین روپے کر دی گئی ہیں، جامعہ کو 4 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد گورنمنٹ گرانٹس سے ملیں گے، ایکسٹرنل سٹوڈنٹس سے 5 ارب روپے اور ان کیمپس سٹوڈنٹس سے فیس کی مد میں 5 ارب روپے جمع ہوں گے، ترقیاتی بجٹ 2 ارب روپے ہو گا، یوٹیلیٹی بلز اور پٹرول پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اخرجات میں کمی اور دیگر اقدام سے خسارہ کم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے