اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کے لئے 9 جولائی کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن ، گلبرگ اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے