اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس سکالرشپ سے ادا ہوں گی۔

جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجرا کے لئے ہدایات جاری کر دیں، اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لئے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں  سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا ،  پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نجی یونیورسٹیو ں کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کیلئے کالجز میں مفت ایم ڈی کیٹ کی کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے اور ہائرایجوکیشن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات دی جائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہائرایجوکیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کارسے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے