اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے خاتون پر فائرنگ، متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے خاتون پر فائرنگ کے واقعے میں متاثرہ خاتون آمنہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر چار گولیاں لگی تھیں، 32 سالہ آمنہ پر فائرنگ کرنے والا سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں، خاتون تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہی۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ 4 جولائی کی رات پیش آیا ، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، بیٹا واپس نہ دینے پر سابقہ خاوند نے خاتون پر فائرنگ کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے