اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط ارسال

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا گیا۔

مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

مراسلے کے متن میں مزید  کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،  انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے