اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک حادثات میں2 خواتین سمیت کمسن بچی جاں بحق

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چوہنگ اور کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین اور ایک کم سن بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

کاہنہ پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل یوٹرن کے دوران بے قابو ہو کر آگے چلنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں 40 سالہ خاتون آسیہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ایک نوجوان اور ایک خاتون زخمی ہوئی جنہیں کاہنہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ادھر چوہنگ کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ سوار 1سالہ ارم اور 35 سالہ جمیلہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے