اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو میں مبینہ اووربلنگ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےانکوائری شروع کردی۔

ذرائع کےمطابق 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مبینہ طورپر زائد بل ڈالے گئے ہیں، اووربلنگ کے باعث ان پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اورانہیں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پرانکوائری شروع کردی ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈائریکٹرکسٹمرسروسز لیسکو اور ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جس میں لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے