اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی این آئی ایل میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

06 Jul 2024
06 Jul 2024

(لاہور نیوز) پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دو قوانین ہیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل کا قانون موجود ہے، پی این آئی ایل لسٹ میں نام ڈالنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت سمیت دیگر کو شہریوں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے