اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ کے اثرات ظاہر ہونا شروع، ایک ہفتے میں 29 اشیا مہنگی 5 سستی ہوئیں

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہورنیوز) بجٹ 25-2024 کی منظوری کے بعد اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں ریکارڈ 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 84 روپے کا اضافہ ہوگیا، آٹے کا 20 کلو تھیلا 188 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا، دال چنا اور دال مونگ 9 روپے کلو مہنگی ہو گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی فی کلو 7 روپے اور لہسن فی کلو 8 روپے تک مہنگا ہوا، چینی، دہی، دال ماش، چاول، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کمی ہوئی، آلو، انڈے، کیلے اور سادہ بریڈ سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے