اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، ماہر فلکیات نے بتا دیا

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پر ہو گی۔

ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہو گی۔

ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے