اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عدالت کا عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے کہ جج صاحب، آج میں القادر ٹرسٹ کیس چھوڑ کر دلائل کیلئے پیش ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی دوسری عدالت سے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت ہو چکی، دوسری عدالت نے ملزم کے پیش ہوئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کی جائے۔

وکیل سلمان صفدر نے مزید کہا کہ جب آپ کہیں میں ضمانتوں پر دلائل دینے کو تیار ہوں، میں نے بہت کوشش کی کہ ملزم کی اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی ہو سکے مگر پھر میں نے سمجھوتہ کر لیا کہ بغیر ویڈیو لنک کیس سن کر فیصلہ ہو جائے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دی جائے۔

جج خالد ارشد نے ریمارکس دیئے کہ میں نے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک جھلک دکھا دیں گے۔

وکیل نے کہا کہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کل بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے