اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ چیلنج

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔

وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل میں کہا گیا کہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور ان سے رپورٹس منگوانا فیکٹ فائنڈنگ کے مترادف ہے، نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

حکومت کی اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ غیرموثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے