اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ویلنشیا ٹاؤن: سرعام اسلحہ لہرانے والے 2 ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں سرعام اسلحہ لہرانے والوں کو پولیس نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   چوکی ہلوکی پولیس نے گشت کے دوران ویلنشیا ٹاؤن میں شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان احمد اور آصف سے رائفل، 2 پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں، دونوں ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

اس حوالے سے  ایس پی اخلاق احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے، جس کی ملزمان خلاف ورزی کررہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے