اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس: عوامی تحریک کے وکیل جرح کیلئے طلب

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو 6 جولائی کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو بھی طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک مجموعی طور پر 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے