اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم کی مصنوعات پرٹیکس ، آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں 5 تا 7 روپے اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے  ہیں۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 2فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98فیصد سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی مصنوعات، فروخت کنندہ، ہول سیلر اور ریٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے ان اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام بری طرح متاثر  ہوں گے۔

عامر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتی ہیں اور نہ ہی فلور ملیں حکومت یا ایف بی آر کے ذیلی ادارے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے