05 Jul 2024
(ویب ڈیسک) بجلی کا بل زیادہ آنے پر اداکار افتخار ٹھاکر نے بجلی کے بل کے ساتھ ویڈیو بنا کر گانا گا دیا جو وائرل ہوگیا ۔
اداکار افتخار ٹھاکر کو بھی بجلی کا زیادہ بل آگیا ، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں بجلی کے بل کے ساتھ ویڈیو بنا کر گانا گایا ہے ۔
’’بجلی دا بل ۔۔۔۔ بجلی دا بل ۔۔۔۔نئیں بھریندا ‘‘ اداکار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو مداحوں کی جانب سےبے حد پسند کی جا رہی ہے ۔