اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

12 جولائی کو ہر صورت اسلام آباد میں دھرنا دیں گے: امیر جماعت اسلامی

05 Jul 2024
05 Jul 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو ہر صورت اسلام آباد کے اہم مقام پر بیٹھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کا ایجنڈا بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں کیخلاف ہے، دھرنا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف احتجاج ہے، حکومت نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق، عوام کو متحرک کرنے کیلئے ملک بھر میں کیمپنگ ہو رہی ہے، جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے سب ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا، عوامی ایشوز کی بنیاد پر عوام کے ساتھ اتحاد ہو چکا ہے اسی لیے دھرنا دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے