اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کی والد کے انتقال کے بعد دلبرداشتہ ہوکر مداحوں سے اہم اپیل

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے بعد دلبرداشتہ ہوکر مداحوں سےاہم درخواست کردی۔

رپورٹ کے مطابق مومنہ اقبال کے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اداکارہ اور اُن کے مرحوم والد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔مرحوم والد کی ایڈیٹ شدہ ویڈیوز دیکھ کر مومنہ اقبال کو غصہ آگیا اور پھر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کے میرے بابا کی کوئی بھی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کریں، میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ لوگ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہِ کرم، میرے بابا کے لیے دُعا کریں، میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے بابا مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے پاس میرے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں،میں اُنہیں محسوس کرسکتی ہوں، لہٰذا آپ لوگ مجھے نہ بتائیں کہ میرے بابا کہاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے تھے، اداکارہ نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے