اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمرشل فیس ادا نہ کرنے والوں کی شامت، 4 املاک سربمہر

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز) کمرشل فیس ادا نہ کرنے والوں کی شامت آ گئی، ایل ڈی اے ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن میں آپریشن کر کے 4 املاک کو سربمہر کر دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، نیو مسلم ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 114 اے، 134 اے، 12 بی اور 50 ڈی کو سربمہر کیا گیا۔

ان املاک پر نجی سکول اور دفاتر قائم ہیں جن کے ذمے کمرشل فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی باقی ہے۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون نے کیا، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد بار نوٹس دیئے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے