04 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے مغربی طرز کے لباس کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
حال ہی میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پستہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ، ماہرہ خان کی اس لک میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مذکورہ لباس میں ماہرہ خان انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے لباس سے متعلق متعدد شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہزاروں روپے کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ بعض پیچز پر دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے لباس کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے۔
اداکارہ کی اس لک کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے جبکہ کچھ ناقدین مغربی لباس زیب تن کرنے پر ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔