اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ان لینڈ ریوینو:لاہور کے تین کمشنرز سمیت 16 سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 20 کے 16 سینئر افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ،لاہور کے تین ٹیکس کمشنر بھی عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔

نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی ان لینڈ ریونیو میں تبدیلیوں کا بھونچال آ گیا، ایف بی آر نے گریڈ 20 کے 16 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔  لاہور کے ٹیکس دفاتر میں تعینات تین کمشنرز کو بھی معطل کر کے ایڈمن پول بھیج دیا گیا ۔

 ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق وڈ ہولڈنگ زون ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے حمیرا مریم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر زون 1 آر ٹی او لاہور محمد نوید اختر کو بھی عہدے سے ہٹا کر ایڈمن بھیج دیا گیا ۔ اس کے علاوہ کمشنر اپیل تھری نعیم بابر کو بھی عہدے سے ہٹا کر انکی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

ایف بی آر نے ٹیکس کمشنرز ظہور احمد ، طارق غنی ، محمد علی ، عبد القادر شیخ کو بھی معطل کر دیا ہے ۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے کمشنرز خالد احمد قریشی ، محمد نصیر سمیت مختلف شہروں میں تعینات افسران کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

ایف بی آر نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر بدعنوانی،لاپرواہی اور کوتاہی برتنے پر ان لینڈ ریونیو کے 16 افسروں کے خلاف کارروائی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے