اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(لاہور نیوز)احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹرز نے لیگی رہنما کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے، استدعا  ہےکہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر مرتبہ نجی ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر دیتے ہیں، آئندہ حمزہ شہباز کا میڈیکل سرٹیفکیٹ سرکاری ہسپتال کا پیش کیا جائے،لیگی رہنما کی کمر کی میڈیکل رپورٹس بھی آئندہ پیش کی جائیں۔

بعدازاں عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کرلی اور کیس پر مزید  کارروائی 5اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے